بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 2کیسز سامنے آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔
Two Omicron variant cases reported in India, says health ministry#LIVEUPDATES:https://t.co/xhyvTiaeEk pic.twitter.com/or5EHCzqi6
— IndiaToday (@IndiaToday) December 2, 2021
بھارتی وزرات صحت کے مطابق 46 اور 66 سالہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دونوں افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے والے لوگوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد ویکسینیٹڈ تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق66 سالہ شخص جنوبی افریقی شہری ہے جو گزشتہ ماہ دبئی کے راستے بنگلورو پہنچا تھا جبکہ 46 سالہ شخص بنگلورو میں ہیلتھ ورکر ہے۔