پریانکاچوپڑااورنک کے ہاں بچے کی پیدائش

دسمبر2018 میں امریکی گلوکار نک جوناس سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو اپنے یہاں بچے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔

بچے کی پیدائش کی خبرسے مداحوں کو حیران کرنے والے نک اور پریانکا دونوں نے ہی اپنے انسٹاگرام پرایک جیسی پوسٹ شیئرکی، تاہم دونوں نے اپنے سیروگیٹ بچے کو خوش آمدید کہا ہے۔

دونوں نے بچے کی بچے کی پیدائش کا بتاتے ہوئے درخواست کی کہ اس خوشی کے موقع پران کی پرائیویسی کا خیال رکھاجائے.

سیروگیسی کےعمل کا سہارا لیتے ہوئے ماں اور باپ کے اسپرم لیکر کسی اور خاتون کے ذریعے حمل کا عمل ممکن بنایا جاتا ہے۔

کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونزعمر میں اہلیہ 10 سال چھوٹے ہیں۔

پریانکا کی پوسٹ پربالی ووڈ سیلیبرٹیزسمیت فالوورز کی جانب سے تبصرے کرتے ہوئے مبارکباد اور بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے.

بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی پریانکا کسی امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی ہیں۔ سال 2015 میں ‘کوئینٹکو’ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی پریانکا ہالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹس جیسے کہ دی وائٹ ٹائیگر، بے واچ، اورحال ہی میں دی میٹرکس ری سریکشنزمیں کام کرچکی ہیں۔

پریانکا 72 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبرٹی ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں، اداکارہ جلد زویا اختر کی ملٹی اسٹار ‘فلم جی لے زرا ‘میں نظر آئیں گی جس کی کاسٹ میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں، فلم 2023 میں ریلیزکی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں