پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل ڈھاکا میں شروع ہوگا۔
پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کا آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سیریز اپنے نام کرنے کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے آج میرپورڈھاکا میں پریکٹس کی۔ آپشنل ٹریننگ سیشن میں پانچ کرکٹرز نے حصہ لیا تاہم فیلڈنگ، بولنگ اوربیٹنگ کے پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے بھرپورشرکت کی۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت کپتان بابراعظم کے سپرد ہے جبکہ محمد رضوان نائب کپتانی کے فرائض نبھا رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں.
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کےمابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ انجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن کی دوسرے میں ٹیسٹ واپسی کا امکان ہے۔