پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپر ڈھاکہ روانہ

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے گول کیپر امجد علی اور مظہر عباس کو ویزے جاری کر دیے گئے جس کے بعد وہ براستہ قطرایئرویز ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔

قومی سینئر ہاکی گول کیپرز مقامی وقت کے مطابق آج شام 5:20 بجےڈھاکہ پہنچیں گے۔

فلائٹ سے قبل قومی ہاکی گول کیپر مظہر عباس نے کہا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی کے لئےقوم سے دعا کی درخواست ہے، پی ایچ ایف اور منسٹری آف اسپورٹس بنگلہ دیش کا خصوصی شکریہ کرتا ہوں کہ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر بھرپور کاوش سے ویزہ جات دلوائے۔

گول کیپر امجد علی نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ پاکستان کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہونگے، بہترین پرفارمنس کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔

ایشن چیمپینز ٹرافی 14 تا 22 دسمبر ڈھاکہ میں کھیلی جارہی ہے، پاکستان 14 دسمبر کو جاپان کے خلاف پہلا میچ (پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا ایشین چیمپینز ٹرافی ٹائیٹل کے مشترکہ دفاعی چیمپین ہیں۔

پاکستان کے جونیئر گول کیپرز وقاراور عبداللہ اشتیاق پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں، بروقت پہنچنے پر مظہر عباس اور امجد علی ٹیم میں شامل کرلئے جائینگے، سینئر گول کیپرز کی شمولیت کے بعد وقار اور عبداللہ اشتیاق پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور آبزرور ہونگے۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت،کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں