پاکستان کیلئے ساڑھے 23کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ساڑھے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلا میے کے مطابق یہ رقم نیشل ہائی وے کو بہتر بنانے کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔ اس منصوبے سے قومی شاہراہ این 55 کے 222 کلومیٹر کے شکار پور راجن پور سیکشن کو دو لین سے چار لین کیریج وے میں توسیع کی جائے گی۔

این 55 شاہراہ وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور منصوبے کا حصہ ہے جو کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو قومی اور بین الاقوامی مراکز کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔

اس منصوبے سے سندھ اور پنجاب سے گزرنے والی اس شاہراہ کی استعداد کاری بہتر ہوگی.

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ منصوبہ سڑک کے حفاظتی نظام کو نافذ کرنے اور حادثے کے بعد موثر جواب کو یقینی بنانے کے لیے بس اسٹاپس، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز اور ٹریفک پولیس کی سہولیات کی تعمیر کرے گا۔

بس اسٹاپس اور ایمرجنسی رسپانس سینٹرز میں استعمال کنندگان بشمول بوڑھے، خواتین، بچے اور معذور افراد کے لیے مختلف سہولیات اور آرام کی جگہیں شامل ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں