برمنگھم: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی، اس دوران پاکستان کے ریڈ لسٹ سے باہر نکالنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان اور دیگر سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے 26 اگست کو جائزہ لیا جائے گا۔
سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی کی 243 پاسنگ آوٹ پریڈ سے دو پاکستانی کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے۔بورس جانسن نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ برطانوی وزیراعطم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے،پاک برطانیہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔