پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لیڈز میں کھیلا جا رہا ہے.
پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ انگلینڈ جوز بٹلر کی واپسی ہوئی اور دوسرے میچ میں آئن مورگن کی جگہ کپتانی کر رہے ہیں۔
سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈکو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 31رنز سے شکست دی تھی۔ شاھین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا تھا.