پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان بنگلا دیش روانہ

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان ڈھاکہ پہنچنے کے بعد ایک روز آئسولیشن میں رہیں گے اور آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کے ارکان کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں اوپننگ بیٹر امام الحق، بیٹر اظہر علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں