پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی.
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوںکے نقصان پر 232 رنز بنائے. پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم ٹاپ اسکورر رہے انہوںنے 49 گیندیں کھیل کر 85 رنز بنائے.
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم سے برق رفتار آغاز ہو اور ایسے لگ رہا تھا جیسے 15 اوورز میں ہی بنا لیں گے. پاکستانی بالرز کی نپی تلی باولنگ کی بدولت انگلینڈ کی پوری ٹیم 201 رنز بنا سکی. انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز لیونگ اسٹون نے 103 بنائے پر ان کے یہ رنز انگلینڈ کی جیت میںکام نہ آسکے.
پاکستان کی طرف سے باولنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے 3، شاہین شاہ نے 3 ، عماد وسیم 1، محمد حسنین 1 اور ہارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
Load/Hide Comments