سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑاکی جانب سے حال ہی میں ٹوئٹ کیا گیا، انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
#Eng vs #Pak final loading…. #T20WorldCup
— Aakash Chopra (@cricketaakash) October 30, 2021
کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے پر بھارتی شائقین سیخ پا ہوگئے اور بھارت کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنے پر آکاش چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آکاش چوپڑا کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہو چکی ہے۔
آکاش نے اپنی پیش گوئی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین ٹیم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بولر حارث رؤف اور شاہین آفریدی وکٹیں لیں گے۔
آکاش چوپڑا نے مزید کہا تھا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں جیت کا پلڑا پاکستان کی طرف جھکا ہوا ہے۔