پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج کھیلا جا رہا ہے . پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی.
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 19.5 اوورز میں 200 رنز بنائے .
انگلینڈ کی طرف سے دوسرے ٹی 20 کا آغاز بھی دھواں دار ہوا جس سے لگ رہا تھا کہ اسکور 250 تک جائے گا. بعد ازاں انگلینڈ کی ہارڈ ہٹنگ کے ساتھ وکٹیں گرنے کا عمل بھی جاری رہا.
انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز جوز بٹلر جو آج کے میچ کی کپتانی بھی کر رہے ہیں نے 39 گیندوں پر 59 بنائے.
معین علی نے 16 گیندوں پر برق رفتار 36 رنز بنائے اور لیونگ اسٹون نے 23 گیندوں پر 38 رنز بنائے.
پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے 3،عماد وسیم نے 2، حارث رؤف 2، شاہین شاہ 1 اور شاداب خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا.
Load/Hide Comments