کابل: افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد کا کہنا ہے کہ یہاں قائم ملکی قونصل خانے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ افغانستان میں پاکستان کے قونصل خانے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر عملے کو کم سے کم کیا گیا ہے۔

افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے مزید لکھا کہ کورونا کے باعث ویزے صرف آن لائن جاری کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ طالبان یکے بعد دیگر اہم شہروں پر قابض ہورہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا کے لیے 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے.
امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔ 3ہزار فوجی اہلکار افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا میں معاونت کریں گے۔
فوج اہلکار برطانوی شہریوں کے افغانستان سے انخلا میں بھی مدد کریں گے، فوجی اہلکار 24سے48گھنٹوں کے دوران کابل ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے.
Load/Hide Comments