پاکستانی بالرز کا خوف،مارنس لیبوشین نے گھر میں پچ بنا لی

پاکستانی بالنگ اٹیک دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر مارنس لیبوشین نے پاکستان آنے سے پہلے ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا، اور گھر میں ہی پچ بنالی، جس کی ویڈیو انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔

مارنس لیبوشین نے بتایا کہ انہوں نے ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس سے خصوصی پچ تیار کی ہے، جس سے وہ اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کی پچز اسپن ہوتی ہیں اور سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں، اس لیے وہ اپنی تیاری کر رہے ہیں، اور اس سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں