پانامہ پیپرز کیس، ایشوریہ رائے کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا گیا

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پاناما پیپرز کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ سے کہا ہے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج ہی دفتر آئیں تاہم کہا یہ جارہا ہے کہ ایشوریہ رائے نے پوچھ گچھ کے لیے ایک اور تاریخ مانگی ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق ای ڈی نے اس معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا کی جانب سے اداکارہ کو پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن ایشوریہ نے پیش ہونے کیلئے وقت مانگا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں