پاناما پیپر کیس، ایشوریا رائے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پیش ہوگئیں

سابقہ مس ورلڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو پانامہ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریارائےسےبیرون ملک دولت جمع کرنے کے الزامات پرتحقیقات جاری ہیں۔

 ایشوریا رائے بچن کو پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا تھا کہ وہ آج ہی ای ڈی کے دہلی کے دفتر آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

اس سے قبل اداکارہ کو  9 نومبر 2021 کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے مطابق انہیں 15 دن میں ہی جواب جمع کروانا تھا جب کہ ایشوریا نے جواب جمع کروانے کے لیے دو بار اضافی وقت مانگا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں ایشوریا رائے سمیت اداکار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کا نام بھی منظرِ عام پر آیا تھا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں