انگلینڈ کی ٹیم کے کوچ کرس سلورووڈ کی برطرفی کے بعد سابق کھلاڑی پال کالنگ ووڈ کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے عبوری کوچ مقرر کر دیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں ناکامی کے بعد انتظامی عہدوں پر فائز ایشلے جائلز اور ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ کو برطرف کر دیا تھا۔
سابق انگلش کھلاڑی پال کالنگ ووڈ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
پال کالنگ ووڈ نے انگلش ٹیم کا عہدہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2-3 سے شکست کے بعد قبول کیا ہے۔
پال کالنگ ووڈ نے اپنی تقرری کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ٹیم کی کوچنگ کے لئے پرجوش ہوں، کیرئیبین میں ٹیم کی کوچنگ میرے لئے چیلنچ ہے۔
کالنگ ووڈ نے مزید کہا کہ میں اب مزید برداشت نہیں کر سکتا، بلکہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے بے چین ہوں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم 25 فروری کا اینٹیگا پہنچے گی اور چار روزہ وارم اپ میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔