ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔
محمد رضوان15سکور بناکر حمزہ طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 8سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے،محمد حفیظ نے 18گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے31رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،کپتان بابر اعظم 66سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے۔
گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 189رنزبنائے،کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری سکور کی اور 66رنز بنائے،شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 18گیندوں پر54رنز بنائےاور آصف علی 5رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔