ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوے انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ الاس ڈائر کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو باولنگ کا فیصلہ ہی کرتے ، نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، آج وہی کھلاڑی میدان میں اتریں گے جنہوں نے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل ، ڈیرل مچل ، کین ولیمسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس،جمی نشام ، مچل سینٹنر ، ایڈم ملنے، ٹم سوتھی ، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی شامل ہیں ۔
دوسری جانب سکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کائل کوٹزر ، جارج منسی ، میتھیو کراس، ریچی بیرنگٹن ، کالم میکلوڈ، مائیکل لیسک ، کرس گریوز، مارک واٹ،صفیان شریف، الاسڈیر ایونز، بریڈ وہیل شامل ہیں ۔