ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلی بار ڈبل ہیٹرک

آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں کیمرون بوائس نے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرکے ڈبل ہیٹرک کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران میلبرن رینیگیڈز کے اسپن بولر کیمرون بوائس نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کیمرون بوائس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار ڈبل ہیٹرک کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 4 گیندوں پر 4 کھلاڑی آؤٹ کرنے والے دسویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نئی کرکٹ اصطلاح میں چار گیندوں پر 4 وکٹیں ڈبل ہیٹرک کی حیثیت رکھتی ہیں۔

کیمرون بوائس اس سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں