ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ اے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے اور 3 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیتنا بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے، میچ میں شکست آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں رسائی کے چانسز مدھم کر دے گی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے لیے بھی اس میچ میں جیت بہت ضروری ہے۔ اس میچ میں شکست ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سیدھا کوالیفائی کرنے کے چانسز کم کر دیں گے۔