ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا یے۔

ابو ظبی میں کھیلے جارہے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈین کپتان کیران پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کیران پولارڈ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ایون لوئس اور شیمرون ہیٹمائر بالترتیب 29 اور 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔انہوں نے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ 1 کی دو ٹیموں کے مقابلے ہوں گے، پہلا آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا جب کہ دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ 

تاہم گروپ 1 میں ویسٹ انڈیز ، بنگلادیش اور سری لنکا کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں