ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،دبئی میں ہونے والے اس میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور اس کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور14 اعشاریہ دو اوورز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے .
عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Superb career-best figures for Adil Rashid to finish the job for England! 🔥#ENGvWI | #T20WorldCup pic.twitter.com/rNe9EOQUXf
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 23, 2021
عادل رشید نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کا ٹی 20 تاریخ کا اب تک کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ ایک اور گروپ دو سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔