ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛آسٹریلیا کیخلاف بنگلہ دیشی ٹیم 73 رنز پر ڈھیر

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگال ٹائیگرز کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 15 اوورز میں  73 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی  اور  آسٹریلیا کو فتح کے لیے 74 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ بنگال ٹائیگرز ابتدا میں دباؤ کا شکار ہوگئے اور صرف ایک رنز پر پہلی وکٹ گر گئی ۔ 

بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 6 ، تیسری 10 ،چوتھی 32 ، پانچویں 33 ، چھٹی اور ساتویں 62 ، آٹھویں 65 اور نویں اور دسویں وکٹ 73 رنز پر گریں ۔ بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے اور 3 کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی ڈبل فگر میں نہ جا سکا۔ 

آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زیمپا نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، سٹارک اور ہیزل وڈ  نے 2،2 اور میکسول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں