آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کے روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
عمان کی جانب سے بلال خان اور فیاض بٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
154 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔