پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی واٹس ایپ کی متبادل موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے شاندار فیچر متعارف کرادیا۔
موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئے فیچر کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ اس سہولت کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹیلی گرام کے مطابق صارف اب چیٹ کے دوران کی بورڈ کے استعمال سے اپنے دوستوں کو تحریری پیغام، ایموجیز، وائس میسجز آسانی کے ساتھ بھیج سکتا ہے۔ ویڈیو میں صارفین کو چیٹ میں اینیمیشن بھیجنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف اس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف محظوظ ہوگا بلکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نئے انداز سے بات چیت بھی کرسکے گا۔