ٹوکیو: اولمپکس مینز ہاکی فائنل میں ورلڈ چیمپئن بیلجیئم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیئم نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی ۔ مقررہ وقت تک میچ 1-1 گول سے برابر تھا ۔ شوٹ آؤٹ پر بیلجیئم نے مقابلہ 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے جیت لیا۔ بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا اولمپک چیمپئن بنا ہے۔
میچ کے بعد بیلجیئم میں کورونا کے باوجود جشن کا سماں ہے۔ آسٹریلیا نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔جبکہ تیسرے پوزیشن پر کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے جرمنی کو 5 کے مقابلے میں 4 گول سے سنسنی خیز فتح کے بعد کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔