ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا

مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر کےسی ای او مستعفی ہو گئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیف ایگزیکٹو جیک ڈوروسی نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ‏ٹویٹر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر چھوڑنے پر خوش ہوں اور اداس بھی، یہ میرافیصلہ تھا۔

گزشتہ روزجیک ڈورسی نےٹوئٹ ‏کیا تھاکہ مجھے ٹوئٹر سے پیار ہے۔ٹوئٹر نے ردعمل میں کہا ہے کہ شریک بانی جیک ڈور سی سی ای او کے عہدے سےسبکدوش ہو گئے ہیں اور ان ‏کہ جگہ چیف ٹیکنیکل آفیسر پیراگ اگروال سی ای او تعینات ہوں گے۔

ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ جیک ڈورسی 2022 میں اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں