ٹرمپ کا بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ٹکر کی ایپ بنانے کا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ذاتی ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے خود پر لگنے والی پابندیوں کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے بنائی جانے والی ایپ ’ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘ (ٹی ایم ٹی جی) اور خصوصی طور پر حاصل کی گئی ’ایس پی اے سی‘ نامی فرم کے انضمام سے قائم ہونے والی ایک نئی کمپنی کے ذریعے بنائی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان تو ٹوئٹر پر موجود ہیں لیکن آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’میں جلد ہی ٹروتھ سوشل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور بڑی ٹیک کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں