ویسٹ انڈیز کیخلاف T20 سیریز، پاکستانی کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل میں رپورٹ کردی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے کراچی میں بائیو سیکیور ببل میں رپورٹ کردی۔

ہوٹل پہنچنے پر کرکٹرز اور اسٹاف کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی اور وہ تین روز تک آئسولیشن میں رہیں گے، قومی کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے کراچی میں ہوگا، ون ڈے سیریز بھی یہیں کھیلی جائے گی۔

اس سیریز کے لیے مہمان ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچ رہی ہے۔

جو کرکٹرز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنے ہیں اُن میں شاداب خان، آصف علی، حارث رؤف، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان قادر، شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بنگلادیش سے کراچی پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں