ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔