ویرات کوہلی آؤٹ، روہت شرما بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کھیلی جانے ہے جس کے لیے کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور گزشتہ روز بطور کپتان اپنا آخری میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں منتخب نہیں کیا گیا جن میں محمد شامی، روینڈرا جڈیجا، جسپرٹ بمرا اور ہارڈک پانڈیا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں