وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کو ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
جمعہ 10دسمبر کو اسلام آباد میں آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات ہوئی جس میں پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں۔ وزیراعطم خود سابقہ کرکٹر ہیں، پاکستان پرامن ملک ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد 7دسمبر کو پاکستان پہنچا تھا۔ سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، وفد میں تین آسٹریلوی اور سیکورٹی ایکسپرٹ رگ ڈکسن شامل ہیں