ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کا آخری میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
شارجہ میں ہونے والا یہ میچ جنوبی افریقا کیلئے انتہائی اہم ہے کیوں کہ شکست کی صورت میں وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گا جبکہ اگر اس نے انگلینڈ کو اچھے مارجن سے شکست دے دی تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جاسکتا ہے۔
ممکنہ طور پر شکست کی صورت میں انگلینڈ کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ اس کا رن ریٹ زیادہ ہے اور وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔
اس اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔
اگر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں جائیں گے۔ جنوبی افریقا جیتا تو بہتر رن ریٹ والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔