واٹس ایپ کے ایک اور نئے فیچر کی آزمائش جاری

واٹس ایپ ک جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لئے ایک نئے اور مزید بہتر فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی سائٹ ’ویب بیٹا انفو‘ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کے حوالے سے واٹس ایپ کے نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

اس حوالے سے مطلع کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے ان تمام اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا آسان ہوگا جو کہ غلطی سے لگ گئے ہوں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین کو اسٹیٹس کے حوالے سے 2 نئے آپشنز دیئے جائینگے جن کی مدد سے فوری طور پر غیرضروری اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنے میں آسانی ہوجائیگی۔

خیال رہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی بنیادوں کا حصہ ہے تاہم صارفین کے لئے کب تک اس فیچر کو پیش کیا جائیگا اس حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں