واٹس ایپ کا گروپ ایڈمنز کو مزید بااختیار کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کمپنی نے گروپ ایڈمنز کو مزید بااختیار بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے ، اس فیچر کے بعد گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔

یہ فیچر جس سے ایڈمنز مزید بااختیار ہو جائیں گے ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

دنیا بھر میں 2 ارب لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ان کو کمپنی نئی سے نئی سہولیات فراہم کرتی ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کا فروغ اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی جس کو پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔

صارفین کی بےحد تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ کمپنی نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ دوبارہ سے حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں