عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی سہولت دے گا۔
فی الحال تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کا فیچر تھرڈ پارٹی ایپ کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔
واٹس ایپ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے
You will be able to quickly convert images to stickers using WhatsApp Desktop in a future update!
WhatsApp is not working on the same feature for iOS and Android, but I will keep you posted! pic.twitter.com/NpDaEOfhkM— WABetaInfo (@WABetaInfo) September 17, 2021
اس حوالے سے ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ہی فیچر پر کام نہیں کررہا ہے اور اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔