دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگروام کے ذریعے ایک اور نئی اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔
واٹس ایپ گلوبل وائس نوٹ پلیئر کے نام سے اس اپ ڈیٹ کو عام صارفین کے لیے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں شامل کرے گا۔
واٹس ایپ مین ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق ٹھیک تین ماہ قبل واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بی ٹا میں مستقبل کی اپ ڈیٹ کے لیے ایک فیچر شامل کیا تھا جس کی مدد سے صارفین کومختلف چیٹ پر منتقل ہوتے ہوئے وائس نوٹ سننے کا اہل بنا دیا گیا تھا۔
اب واٹس اسی فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ تاہم یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی استعمال کنددگان کے لیے پیش کردیا جائے گا۔