پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل کا حل نکل آیا۔واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے موبائل اپیلیکیشن کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورژن اور ویب واٹس ایپ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ونڈوز ٹین کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو ایک مشکل درپیش تھی کہ وہ چیٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے پاتے تھے، جس کی وجہ سے صارفین نے متبادل طریقے استعمال کیے۔اگر آپ ان طریقوں کو نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اسکرین شاٹ لینے کے تین طریقے ہیں۔
اگر آپ پورے چیٹ باکس کا اسکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مائیکروسافٹ کا براؤزر ’ایج‘ بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا، کیونکہ اُس میں یہ سہولت موجود ہے، جسے مینئول اور کی بورڈ کی شاٹ کی Shift+Ctrl+S کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بٹن دبانے کے بعد تصویر بن جائے گی، جسے آپ اپنے کمپیوٹر میں جے پی جی فارمیٹ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ گوگل کروم پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز (ایکسٹینشنز) کی مدد سے پورے پیج کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں، اس حوالے سے اسٹور پر متعدد ایکسٹیشنز موجود ہیں۔