واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم فیچر میں مزید تبدیلیاں کردیں

واٹس ایپ اپنے ڈس اپیئرنگ میسیجز (غائب ہونے والے پیغامات) کے فیچر میں نئے آپشن شامل کر رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین چیٹ میں پیغامات کو مقررہ مدت کے بعد ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاس غائب ہونے والے پیغامات کو اپنی تمام نئی ون آن ون چیٹس کے لیے آن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، تاکہ مستقبل کے تمام پیغامات سروس سے خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجائیں۔

واٹس ایپ میسجنگ ایپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صارفین کو مزید اختیارات دیے جا رہے ہیں کہ پیغام کتنے وقت بعد ڈیلیٹ ہوگا۔

گزشتہ برس نومبر میں پہلی بار جب یہ فیچر شروع کیا گیا تھا، تو صارفین کو صرف 7 دن بعد پیغامات غائب ہونے کا آپشن دیا گیا تھا۔ تاہم اس فیچر میں بہتری لاتے ہوئے صرف 24 گھنٹے یا 90 دن کے بعد حذف کرنے کا آپشن بھی ہوگا.

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کمپنی اس فیچر میں مزید تبدیلیوں پر کام کررہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈس اپیئرنگ میسیجز کو بطور ڈیفالٹ آن کرنے سے موجودہ چیٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔جب صارفین نئی ون آن ون چیٹ تو ایک نوٹس آئے گا کہ ڈس اپیئرنگ میسیجز کا فیچر فعال کردیا گیا ہے۔

اس نوٹس میں یہ بات بھی شامل ہوگی کہ فیچر کو بائے ڈیفالٹ آن کیا گیا ہے (تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ فیچر کو ایپ کی جانب سے فعال کیا گیا ہے)۔ صارفین کے پاس انفرادی چیٹس کے لیے سیٹنگ کو آف کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔

اگرچہ نئی ڈیفالٹ سیٹنگ گروپ چیٹس کو متاثر نہیں کرتی لیکن واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ایک نیا آپشن شامل کیا ہے تجس کے تحت ڈس اپیئرنگ میسیجز فیچر کو فعال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق نئے فیچرز اب دنیا بھر میں تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں