واٹس ایپ جلد پیغامات پر ردِ عمل کا آپشن پیش کررہا ہے

آپ نے فیس بک کمنٹس پر لوگوں کے ردِ عمل والی ایموجی تو دیکھی ہوں گی اب واٹس ایپ بھی اس آپشن کو جلد پیش کرے گا۔ اس میں آپ کسی تھریڈ پر ردِ عمل ظاہر کرسکیں گے جس کے لیے علیحدہ ٹیکسٹ لائن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس ضمن میں واٹس ایپ بی ٹا ورژن کی خبر دینے والی ویب سائٹ نے دوفروری کے ٹویٹ میں اس کےاسکرین شاٹ بھی شیئر کئے ہیں۔ لیکن واضح رہے کہ میسج ری ایکشن اب بھی عام طور پر ممکن نہیں کیونکہ یہ بی ٹا مراحل یا ایسے ہی ورژن میں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں صرف دو تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک اینڈروئڈ اور دورسری آئی اوایس کو ظاہر کررہا ہے۔ اگرچہ یہ ہوبہو انسٹاگرام جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن واٹس ایپ صارفین کو اس کا اب تک انتظار ہے۔

ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق پیغامات کے ردِعمل بھی ایک یوزر سے دوسرے تک اینکرپٹڈ ہوں گے اور ان کا بیک اپ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

تاہم ایک ویب سائٹ https://www.apkmirror.com/apk/whatsapp-inc/whatsapp/ نے کہا ہے کہ اس کے پاس بی ٹا ورژن ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے واٹس ایپ کی نمایاں خصوصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں