نیپال کے وکٹ کیپر نے اسپرٹ آف کرکٹ کا شاندار مظاہرہ کرکے دل جیت لیے

نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے اسپرٹ آف کرکٹ کا شاندار مظاہرہ کرکے دل جیت لیے۔

کرکٹ میں ہمیشہ ایک ٹیم مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی البتہ بہت کم ایسا دیکھنے کو ملتا ہے کہ مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو جان بوجھ کر آؤٹ نہ کیا جائے۔

ایک ایسا ہی منظر14 فروری کو کھیلے گئے نیپال اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دیکھا گیا جب آئر لینڈ کی اننگز کے 19ویں اوور میں نیپال کے بولر کمال سنگھ نے گیند کروائی اور بیٹر مارک آڈائر نے لیگ سائڈ پر رن لینے کی کوشش کی۔

تاہم رن لیتے ہوئے دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر مک برائن بولر سے ٹکرا کر گر پڑیں اسی دوران بولر نے گیند اٹھاکر وکٹ کیپر آصف شیخ کی طرف پھینکی لیکن انہوں نے اسپرٹ آف کرکٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے برائن کو رن آؤٹ نہیں کیا۔

یہ منظر دیکھ کر کمنٹیٹر نے وکٹ کیپر کی تعریف کی اور اس لمحے کو 2022 کے آئی سی سی اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کی نامزدگی قرار دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی نیپال کے وکٹ کیپر کی تعریف کی اور انہیں سراہا۔

https://twitter.com/AakanshaRao_1/status/1493527236498104323?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493527236498104323%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F277793-

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے یہ مقابلہ 16 رن سے اپنے نام کیا تاہم نیپال نے اسپرٹ آف کرکٹ کا مظاہرہ کرکت شائقین کے دل جیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں