نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی پچ بنانے والا چیف کیوریٹر مردہ پایا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی پچ بنانے والاچیف کیوریٹرمردہ پایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچ کیوریٹر کی شناخت موہن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، اور ان کا تعلق بھارت سے بتایا جارہا ہے۔

انتدائی اطلاعات کے مطابق موہن سنگھ نے خودکشی کی ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ موہن سنگھ گزشتہ 18 سالوں سے پچ کیوریٹر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں