جس طرح وقتاً فوقتاً فیس بک کے فیچرز میں اضافہ ہوتا ہے بالکل ویسے ہی میسنجر کے فیچرز میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔
موجودہ فیچرز میں اضافے کا مطلب صارفین کے لئے ایپلیکیشن کو آسان سے آسان تر کرنا ہوتا ہے۔
اسی خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس بک میسنجر میں ایک مذیدار فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی مدد سے گروپ کالز کے دوران اے آر ایفیکٹس اور گیمز کھیلے جاسکیں گے۔
س کو استعمال کرنے کے لیے کسی میسنجر گروپ کال میں اسمائیلی آئیکون پر کلک کرکے گروپ ایفیکٹس کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔
اس نئے اضافے سے فیس بک کو اسنیپ چیٹ اور دیگر سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی جن میں کچھ عرصے سے اے آر گیمز کی سہولت موجود ہے۔
یہ فیچر 21 اکتوبر سے میسنجر کی عام کالز اور میسنجر رومز کے لیے دستیاب ہے اور بہت جلد انسٹاگرام میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔