میسجنگ کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسجز پر ردعمل دینے سے متعلق ایک نیا فیچر تیار کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر پر کام جاری ہے جس کے تحت ہر کوئی یہ دیکھ سکے گا کہ پیغام پر کس نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ردعمل (ریکشنز) انفرادی چیٹس اور گروپ چیٹس پر دستیاب ہوگا جبکہ ہر کوئی ’’ریکشن انفو‘‘ پر جاکر یہ دیکھ سکے گا کہ کس نے کس کے میسج پر ردعمل دیا ہے.
اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تمام ردعمل پہلے ٹیب میں درج ہیں جسے ’’آل‘‘ کہا جاتا ہے۔ صارف ایک بار کسی مخصوص پیغام پر ردعمل ظاہر کر سکے گا جبکہ ردعمل 6 ایموجیز تک محدود ہیں۔
آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بیٹا کی ڈیولپمنٹ کے دوران اس فیچر کو دیکھا گیا ہے، لیکن واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بھی واٹس ایپ بیٹا پر اسی صلاحیت کو لانے پر کام کر رہا ہے۔
پیغام کے رد عمل پر کام جاری ہے اور فی الحال فیچر کے ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ نہیں دی گئی.