ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ میری کسی بھی بات یا عمل کو کسی کے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے والے اور عالمی شہرت رکھنے والے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا تشکر کے ساتھ بےجا تبصروں پر اظہار ناراضگی دیکھاتے ہوئے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی کسی بھی بات یا عمل کو کسی کے خلاف ایجنڈا بنا کر تبصرہ نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ کھیل تمام کھلاڑیوں کو مل جل کر تعاون کے ساتھ رہنا سکھاتا ہے، کسی بھی قسم کے تبصرے یا تجزیئے سے پہلے کھیل کے قوانین کا جاننا بہت ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کھیل کھلاڑیوں کومل جل کر ساتھ رہنا سکھاتا ہے۔