سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
کے ایم ایس کا بتانا ہےکہ قابض فوج نے آپریشن کے دوران تین مکانوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 3 کشمیری شہید ہوئے۔