مشہور کمپنی نے ویڈیو گیم محفوظ کرنے والا ماؤس تیار کر لیا

ویڈیو گیمز بنانے والی ماؤس ساز کمپنی ایکس پی جی نے اب ایک ٹیرابائٹ اسٹوریج والا ماؤس تیار کیا ہے جس کا مرکزی مقصد اس میں گیم محفوظ کرنا ہے۔

اگرچہ گیمنگ ماؤس یطور یو ایس بی اسٹوریج استعمال ہوتے رہے ہیں لیکن ایس پی جی ماؤس میں یہ سب سے بڑی اسٹوریج ہے اور اس سےڈیٹا منتقل ہونے کی رفتار 985 میگابائٹس فی سیکنڈ ہے۔ اسطرح یہ ماؤس پوری گیم کی لائبریری بن سکتا ہے۔ بس اس میں گیم رکھ کر لے جائیں اور یو ایس بی ڈسک کے طور پر استعمال کیجئے۔

ماؤس کا پورا نام ایکس پی جی والٹ ہے جس میں بڑے گیم سما سکتے ہیں۔ لیکن ایکس پی جی کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں اس کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ تاہم یہ ضرور کہا ہے کہ اس میں موجود ایس ایس ڈی میموری ایڈیٹا کمپنی نے بنائی ہے۔ اس میں پکس آرٹ کا جدید ترین سینسر نصب ہے اور ماؤس مکمل طور پروائرلیس ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شاید یہ ماؤس پروٹوٹائپ یا کانسیپٹ ایجاد ہے جسے آگے چل کر بہتر بنایا جائے گا۔ توقع ہے کہ جلد ہی ہم اس کی حتمی قسم دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں