مسجد نبوی کی انتظامیہ کی رات کے وقت خواتین کو روضہ رسول ﷺکی زیارت کی اجازت

سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رات کے وقت خواتین کو روضہ رسولﷺ کی زیارت کی اجازت دی ہے۔

سعودی اخبارکے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے ٹویٹ میں کہا ہےکہ خواتین اب رات کے وقت بھی روضہ رسولﷺکی زیارت کرسکتی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو خواتین رات کے وقت روضہ رسولﷺکی زیارت کرنا چاہتی ہوں وہ شمال کی جانب سے باب عثمان گیٹ نمبر 24 اور جنوب کی طرف سے باب مکہ گیٹ نمبر 37 سے پہنچ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مسجد نبو ی میں روضہ رسولﷺ میں نماز اور روضہ اطہر پر حاضری کے اوقات و مقامات متعین کیے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیارت اور نماز کے لیے آنے والے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں