برطانیہ میں قائم ایک کمپنی نے کورونا وبا کے دوران بھی محنت اور دل سے کام کرنے والے ملازمین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ایک بہترین طریقہ اختیار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہرکارڈف میں ایک ریکروٹمنٹ کمپنی اپنے عملے کے 55 سے زائد ارکان کو چھٹیاں منانے کیلئے اسپین کے کینری جزائر کی سیر کیلئے لے جارہی ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کمپنی 4 دن کے اس ٹِرپ پر تقریباً ایک لاکھ پاؤنڈ ( یعنی 2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرے گی۔
Yolk Folk are off to Tenerife!
That's everyone. Not just the top billers but EVERYONE.The 50+ recruiters across our 8 markets
All of our support teams
Our new hires in 2022Our purpose is building a culture where everyone wins! Which means no one can be left behind #yolkfolk pic.twitter.com/X9El5OPwNw
— Yolk Recruitment (@Yolk_Recruit) February 3, 2022
اطلاعات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمین کو یہ تحفہ 2021 میں کورونا وبا کے باوجود بہترین نتائج دینے پر دیا جارہا ہے۔
کمپنی کے چیف کمرشل آفیسر کا کہنا ہے کہ 2020 ہماری پوری مارکیٹ کے لیے واقعی ایک مشکل وقت تھا لیکن ہمارے عملے نے ہمارا ساتھ دیا اور گھر سے بھی کام کیا، اس لیے 2 سال کے درمیان ان کے بہترین کام کی وجہ سے ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کا عملہ یکم اپریل کو اسپین کیلئے روانہ ہوگا۔