محمد عامر کورونا سے صحتیاب، ٹی 10 لیگ میں ایکشن کیلئے تیار

فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا سے صحتیاب ہوکر ٹی 10 لیگ میں ٹیم بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کرلیا۔

محمد عامر نے گزشتہ ہفتے اپنے مداحوں کو کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال ٹی 10 لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

تاہم اب وہ کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعدانہوں نے ابو ظبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں